ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد میں ڈائیلسز سنٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
اوکاڑہ (وحید انصاری )اوکاڑہ چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد میں ڈائیلسز سنٹر کی افتتاحی تقریب صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی خواجہ عمران نذیر نے ڈائیلسز سنٹر کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرہ، ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤالدین ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید سمیت محکمہ ہیلتھ و تحصیل انتظامیہ کے افسران اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے .
صوبائی وزیر نئے ڈائلسز وارڈ میں مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا اور ڈائیلسز وارڈ کی بروقت تکمیل پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ایم ایس کی کاوشوں کو سراہا خواجہ عمران نذیر کی ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت . مریضوں نے ڈائلیسز سینٹر کے قیام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو دعائیں دیں وزیراعلیٰ پنجاب شعبہ صحت میں کوالٹی سروسز کی دستیابی کے لیے کوشاں ہیں ڈائلسز سینٹر کے قیام کے لیے عوامی نمائندوں اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے بھرپور کاوشیں کی ہیں۔ اگلے مرحلے میں دس مزید ڈائلسز مشینیں ہسپتال کو فراہم کی جائیں گی۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں گردوں کے مریضوں کے لیے جدید ڈائیلسز سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈائیلسز سنٹر کے قیام سے مریضوں کو اپنے ہی شہر میں علاج کی معیاری سہولت میسر ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے وضع شدہ روڈ میپ پر عملدرآمد سے متعلق ہسپتالوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔#