علاقائی خبریں
طارق نسیم منگن کو سی۔ ای ۔او ایجوکیشن کی جانب سے وکلاء کے وفد کو خصوصی دعوت
اوکاڑہ ( وحید انصاری ) اوکاڑہ صدر ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ فاروق اشرف سنگوکا اورجنرل سیکرٹری طارق نسیم منگن کو سی۔ ای ۔او ایجوکیشن کی جانب سے وکلاء کے وفد کو خصوصی دعوت دی گئی۔اس اہم ملاقات میں وکلاء اور محکمہ تعلیم کے مابین باہمی تعاون، قانونی معاملات میں معاونت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات نہایت خوشگوار، مثبت اور تعمیری رہی، جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وکلاء اور محکمہ تعلیم مل کر قانون، تعلیم اور انصاف کے فروغ کے لیے شانہ بشانہ چلیں گے۔ ہم آہنگی، تعاون اور مشترکہ جدوجہد ہی ایک مضبوط اور باخبر معاشرے کی بنیاد ہے#