کرائمز

ریاست اور عوام کا عزم غیر متزلزل ہے:سرفراز بگٹی

کوئٹہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف ریاست اور عوام کا عزم غیر متزلزل ہے اور ہمارے بہادر شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز کوئٹہ میں شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت اور پولیس لائن میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور شہدا کے لواحقین سے ملاقات کے دوران کہی وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا جرات اور عزم کے ساتھ مقابلہ کیا، اور ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے انہوں نے کہا کہ شہدا رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اٹھیں گے اور بلوچستان کے عوام ان کے خون کے مقروض ہیں وزیر اعلی نے شہدا کے لواحقین سے وعدہ کیا کہ خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے گا اور ورثا حوصلہ اور صبر کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز اور عوام کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ ہمارے جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مثر کارروائی کی انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو ناقابلِ فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے ریاستی ادارے اور سیکیورٹی فورسز ہر لمحہ چوکس اور سرگرم ہیں اور دہشت گرد عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button