کرائمز

کئی شہروں پر حملہ ، عوام کو یرغمال بنانا تھا، نواب ثناء اللہ زہری

کوئٹہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیر اعلی بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیک وقت کئی شہروں پر حملوں کا مقصد پورے صوبے کی صورتحال کو سبوتاژ کرنا اور عوام کو یرغمال بنانا تھا تاہم بلوچستان کے غیور عوام اور سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے اس ناپاک خواب کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے سابق وزیر اعلی نواب ثنا اللہ خان زہری نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی کمر توڑ دی ہے جس کے باعث دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے دہشت گردی کے واقعات میں 10 پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے واقعات کی سخت مذمت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button