کرائمز

کمالیہ سی سی ڈی / ملزمان مقابلہ ، بدنام زمانہ منشیات فروش و رابر ہلاک

کمالیہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) کمالیہ سی سی ڈی پولیس اور ملزمان کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش و رابر ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق 31 جنوری 2026 کو صبح 185گ ب کی حدود میں سی سی ڈی کمالیہ کی ٹیم نے کارروائی کی۔ دو ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت شہران عرف شان ولد مراتب قوم گادھی سکنہ 185 گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام سے ہوئی، جو کہ بدنام زمانہ منشیات فروش، رابر اور سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے ناجائز پمپ ایکشن 12 بور، کارتوسوں سے بھرا تھیلا اور 250 گرام آئس برآمد ہوئی ہے ۔ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور قانون شکنی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button