علاقائی خبریں

حکومت اور ادارے آئین و قانون کے مطابق ہر سازش کا جواب دیں گے۔عظمی بخاری

لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل میں سہولیات نہ ملنے کے بیان کو حقائق کے منافی اور سراسر جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں وہ بی کلاس سہولیات میسر ہیں جو دیگر قیدیوں کو حاصل نہیں،جو عید والے دن دوپہر بارہ بجے بستر سے اٹھتا ہے، وہ اب عام دنوں میں گندہ پانی ملنے کا جھوٹ کس منہ سے بول رہا ہے؟۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو دوسروں کے اے سی اتارتا رہا، آج خود سہولیات نہ ملنے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو گمراہ کرنے والے شخص کے بیانیے کا مقصد صرف ہمدردیاں سمیٹنا اور اداروں کو بدنام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس جماعت کا لیڈر ہی موجود نہیں، وہ کسی احتجاجی تحریک کا کیا خاک آغاز کرے گی؟۔9مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان مقدمات کے فیصلے آئین اور قانون کے مطابق آ رہے ہیں اور جو لوگ ریاست کے خلاف سازشوں میں ملوث تھے، وہ بغاوت کے مرتکب قرار پا چکے ہیں۔انہوں مزیدکہا کہ جو دوسروں کے بچوں کو سیاست کی بھینٹ چڑھاتا رہا، اس کے اپنے بچے امریکہ میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا نوجوان اب باشعور ہو چکا ہے اور کسی فتنے یا جھوٹے بیانیے کے بہکاوے میں نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ادارے آئین و قانون کے مطابق ہر سازش کا جواب دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button