کرائمز
پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 7 افراد گرفتار
راولپنڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 7 پتنگ سپلائرز کو گرفتار کر کے 300 پتنگیں اور 8 ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے کر 225 پتنگیں اور 5 ڈوریں برآمد کیں جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے 2 افراد سے 50 پتنگیں اور 2 ڈوریں ضبط کیں۔اسی طرح تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے 25 پتنگیں اور ڈور برآمد کی۔ ترجمان نے بتایا کہ پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے اور اس خونی کھیل میں ملوث افراد کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔