کرائمز

کراچی کے علاقے عزیز آباد سے جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) عزیزآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں کو پولیس کے نام پر ڈرا دھمکا کر لوٹنے میں ملوث ہے، جعلی پولیس اہلکار شوکت کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق فرار ملزمان کے نام عارف کمانڈو اور سلیم معلوم ہوئے ہیں، گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کیا گیا ہے۔پولیس حکام نے کہا کہ ملزم سے جعلی پولیس کارڈ، پولیس جیکٹ اور موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button