کرائمز

ناکہ بندی کے دوران خطرناک اشتہاری اجرتی قاتل ہلاک

حافظ آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) حافظ آباد، تھانہ کسوکی کی حدود میں پولیس ناکہ بندی کے دوران ایک خطرناک اشتہاری اور اجرتی قاتل علی رضا قالو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کسوکی ساجد محمود بھٹی کی قیادت میں پولیس ٹیم مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کیے ہوئے تھی اس دوران علی رضا قالو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں علی رضا قالو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئےپولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم قتل اقدامِ قتل اور دہشت گردی کے متعدد سنگین مقدمات میں تھانہ صدر حافظ آباد تھانہ کسوکی سمیت مختلف تھانوں کو مطلوب تھا اور وہ طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم تھاواقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا تاہم فرار ملزمان گرفتار نہ ہو سکے پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گاپولیس حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button