کرائمز

بڑی کاروائی۔سمگل شدہ سگریٹ کی بھاری کھیپ پکڑ لی

دریاخان (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تھانہ بہل پولیس نے سمگلنگ کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم سگریٹ کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او صدر بھکر منصور احمد خان کی خصوصی ہدایات پرایس ایچ او تھانہ بہل اسد اقبال خان کی سربراہی میں سب انسپکٹر عابد حسین مگسی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب ریڈ کیا، جس کے دوران نان کسٹم سگریٹ سے لوڈ شدہ ڈالا قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔تلاشی کے دوران گاڑی سے مجموعی طور پر 77 کارٹن (تقریباً 04 ہزار ڈنڈے) نان کسٹم سگریٹ برآمد ہوئےپولیس نے ڈالا کے ڈرائیور کو موقع پر حراست میں لے لیا جبکہ برآمد شدہ سگریٹ اور گاڑی کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button