روپوش مطلوب پانچ ملزمان گرفتار، دومغوی باحفاظت بازیاب
لاڑکانہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں ۔اس سلسلے میں مختلف علاقوں سے روپوش و مطلوب پانچ ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے کلاشنکوف،پسٹل چھینی جانے والی نقدی اور قیمتی موبائل فون برآمدکر لئے گئے ۔ترجمان پولیس کے مطابق عاقل پیر شیر پولیس نے مرڈر کیس میں گرفتار عبد المجید جتوئی نامی ملزم سے دوران تفتیش کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کرکے سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔تحصیل پولیس نے ملزم گلشن گوپانگ کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر کے سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔دوسری جانب تحصیل پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران عبدالجبار نامی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ایئرپورٹ پولیس نے ممنانی لاڑو والے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فیاض اور مہتاب نامی دو روپوش ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔حیدری پولیس نے مورخہ 26/1/2026 پر شہری وسیم بلوچ سے چھینی جانے والی کیش 13000 اور قیمتی موبائل فون برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردی ہے۔ دریں اثناء ڈی آئی جی پولیس ناصر آفتاب کی دلیرانہ قیادت میں رینج پولیس لاڑکانہ سکھر کو ملنے والی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے، جن میں دومغوی باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔پولیس کی حساس اداروں اور سول انٹیلی جنس کی بروقت معلومات پر کامیاب کارروائیاں جاری ہیں ۔ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی سربراہی میں ضلع گھوٹکی کے کچے راونتی اسد شاہ دم دما والے علاقے میں پولیس کا انٹیلی جنس بیسڈ پر کامیاب آپریشن ہوا جس میں دو مغوی کو باحفاظت بازیاب کر ا لیا گیا۔بازیاب ہونے والوں میں شفقت علی ولد غلام مصطفی چنا رہائشی گیریلو ضلع لاڑکانہ جو دو ماہ دس دن قبل اغواءہوا تھا۔ محمد نواز ولد جمیل احمد آرائیں رہائشی فیصل آباد پنجاب تین ماہ دس دن قبل اغواءہواتھا۔ ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ ناصر آفتاب نے کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری اور متعلقہ پولیس ٹیمز کے لیے تعریفی خطوط جاری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔