659لٹرز دیسی شراب،9716سفینا/گٹکہ برآمد
پنگریو(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ضلع بدین میں پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 659 لٹرز دیسی شراب،9716سفینا/گٹکہ برآمد کرکی11منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو اور ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا تسلسل جاری ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر ایاز علی بھٹی نے اسٹاف کے ہمراہ دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 183 لٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے۔
کاروائی کے دوران بٹھی مالک اعجاز علی کھوسو کو گرفتار کرلیا گیا ہے ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر ایاز علی بھٹی نے اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکہ دیسی شراب فروخت کرنے والے 2 ملزمان سکندر کھوسو اور علی حسن ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 36 لٹرز دیسی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ تاجو ملاح اور سلیم شیخ کی دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 380 لٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے۔پولیس نے دونوں ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکہ دیسی شراب فروخت کرنے والے ملزمان ممتاز گوندل اور منظر علی ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 60 لٹرز دیسی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔ انچارج سی آئی اے سب انسپکٹر گل حسن لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ تھانہ بدین کی حدود میں کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم محمد رمضان ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 300 سفینا ساشے اور 316 تیار شدہ دیسی گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر اعجاز احمد سومرو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم حاجی محمد مرادانی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 300 دیسی گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر اعجاز احمد سومرو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروشی میں ملوث ملزمہ کائنات مہاجر کو گرفتار کرلیا ہے ملزمہ کے قبضے سے 8250 سفینا ساشے برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزم سفیان بھرگڑی موقع پر فرار ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ پنگریو انسپکٹر امتیاز علی تھیبو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم سجن ریباری کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 550 سفینا ساشے برآمد کرلیے گئے ہیں۔