کرائمز

نامعلوم افراد کی جے یوائی امیراور نائب امیر کی گاڑی پر فائرنگ

کوہاٹ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ہنگو کی تحصیل ٹل کے نواحی علاقے درسمند میں نامعلوم افراد نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے صوبائی امیر عبد الواحد خطیب اور صوبائی نائب امیر عبدالرفیع کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا عبد السمیع اور ان کے دو کمسن بیٹے زخمی ہو گئے تاہم حملے میں مولانا عبد الواحد خطیب اور حافظ عبدالرفیع محفوظ رہے۔مقامی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button