کرائمز

علامہ اقبال ٹاؤن میں 18 سالہ نوجوان کی خودکشی

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران 18 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق نوجوان نے گھر میں پنکھے کے ساتھ پھندا لگا کر اپنی جان لی۔ریسکیو اہلکار جب اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچے تو نوجوان کو مردہ حالت میں پایا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 18 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button