کرائمز

دہلی دروازہ کے قریب کپڑے کی دکان میں آتشزدگی

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) لاہور کے اندرون شہر دہلی دروازہ کے قریب واقع کپڑے کی ایک دکان میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے باعث دکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button