کرائمز

سگے باپ نے غیرت کے نام پر 16 سالہ بیٹی کو ذبح کردیا

رائےونڈ ( شمشادعلی بھٹی سے ) صوبائی دارالحکومت سے ملحقہ رائیونڈ / اڈا پلاٹ موضع گاؤں جنجاتے میں سگے باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی ایمان فاطمہ کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کہنا ہے کہ مقتولہ ایمان فاطمہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی ۔ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد سفاک باپ موقع واردات سے فرار ہوگیا ۔ جب کہ پولیس نے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ بعد ازاں رائے ونڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم عمردراز کو صرف 2 گھنٹے میں گرفتار کرلیا ۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button