انسپکٹر سلیم اختر خان نیازی سے صحافی مدثر شبیر خان کی ملاقات
انسپکٹر سلیم اختر خان نیازی سے صحافی مدثر شبیر خان کی ملاقات
شیخوپورہ(نامہ نگار)ضلع شیخوپورہ کے دبنگ آفیسر،کرائم فائٹر انسپکٹر،فرض شناس ملنسار شخصیت سلیم اختر خان نیازی سے سینئر صحافی محمّد مدثر شبیر خان کی ملاقات اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل سٹی اے ڈویژن سلیم اختر خان نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او شیخوپورہ جناب زاہد نواز خان مروت اور ڈی ایس پی شیخوپورہ کی خصوصی ہدایات پر پتنگ باز و فروش حضرات،منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں جرائم پیشہ افراد کسی بھی لحاظ سے رعایت کے مستحق نہیں ہیں شیخوپورہ شہر میں جلد امن و امان پیدا ہو گا اور ہر شخص کا جان و مال محفوظ ہوگا۔سینئر صحافی محمّد مدثر شبیر خان نے ایس ایچ او تھانہ ماڈل سٹی اے ڈویژن سلیم اختر خان نیازی کی کارکردگی کو خوب سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔