کرائمز

شجا ع آباد : سکندرآباد سہراب گوٹھ بن گیا ، منشیات فروشی عروج پر

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی ) سکندرآباد منشیات فروشی کا بڑا گڑھ بن گیا نوجوان نسل نشے کے باعث تباہ پولیس بااثر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرے اہل علاقہ کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے نواحی علاقے موضع سکندرآباد شجاع آباد میں منشیات فروشی کا بڑا گڑھ بن گیا، سکندرآباد سے نواحی علاقوں کو منشیات کی سپلائی جاری ہے، نوجوان نسل نشے کی لت میں پڑ کر تباہ و برباد ہورہی ہے، اس حوالے سے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پولیس بااثر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہیں کرتی اگر کرتی ہے تو چھوٹے موٹے کارندے پکڑ کر ان کے خلاف معمولی نوعیت کے پرچے درج کردیئے جاتے ہیں چند روز میں ہی معاشرے کے ناسور باہر نکل آتے ہیں، مقامی افراد نے سی پی او ملتان، ایس پی صدر، ڈی ایس پی شجاع آباد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سے مطالبہ کیا کہ علاقے سے منشیات فروشی کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو تباہ وبرباد کرنے والے کیفرکردار کو پہنچ سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button