چوری شدہ موٹر سائیکل ڈکیٹ گینگ سے ریکور، مالکان کے حوالے کر دی
چوری شدہ موٹر سائیکل ڈکیٹ گینگ سے ریکور، مالکان کے حوالے کر دی
نارنگ منڈی(عبدالرزاق ملک سے )پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس بھاگوڈیال کی بڑی کاروائی ،چوری شدہ موٹر سائیکل ڈکیٹ گینگ سے ریکور کروا کر مالکان کے حوالے کر دی گئی۔انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس بھاگوڈیال سب انسپکٹر عاشق علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل ریکور کر کے مالکان کے حوالے کر دی ملزمان تاریکی میں موٹر سائیکل پھینک کر فرار ۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس بھاگوڈیال کے ملازمین چوری شدہ موٹر سائیکل کا پیچھا کر رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی ایک گولی گاڑی کو بھی لگی ملازمین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر گرا لیا پیچھے سے آنے والی گاڑی کی وجہ سے ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ۔موٹر سائیکل ضروری کاروائی کے بعد مالکان کے حوالے کر دی گئی ۔