کرائمز

دو ڈاکو تھانہ سٹی فاروق آباد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

فاروق آباد (ملک کامران آزاد سے) فاروق آباد شہریوں کی ناک میں دم کرنے والے غوری ڈکیت گینگ جو ضلع بھر کی پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔دو ڈاکو تھانہ سٹی فاروق آباد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ پولیس اسٹیشن فاروق آباد کے ایس ایچ او مسٹر رضوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور کاروائی کرکے رحمان عرف غوری گینگ کے دو ڈاکوؤں کومال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ رحمان عرف غوری ڈکیت گینگ نے علاقے بھر میں شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا تھا۔اور درجنوں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے اور پولیس کو مطلوب تھے۔ ایس ایچ او سٹی مسٹر رضوان نے میڈیا کو بتایا کہ غوری ڈکیت گینگ کے باقی ممبرز کو بھی عنقریب گرفتار کر لیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button