صدر چونیاں کی حدود میں نوجوان لڑکی قتل ، ملزمان فرار
صدر چونیاں کی حدود میں نوجوان لڑکی قتل ، ملزمان فرار
چونیاں(محمدشہزادمغل) صدر چونیاں کی حدود میں دو مختلف واقعات میں نوجوان لڑکی قتل جبکہ معمولی جھگڑے پر دوست کو فائر مار کر زخمی کر دیا گیا،ملزمان موقع سے فرار پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چونیاں کے گاؤں برج رن سنگھ میں کاشف نامی نوجوان نے پسند کی شادی نا ہونے پر کبری نامی لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ خود کو بھی فائر مار کر زخمی کر لیا جسے پولیس کی حراست میں لاہور جنرل ہسپتال ریفر کیا گیا ہے مقتولہ کبری بی بی کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی جو اپنے والدین سے پہلی عید ملنے آئی تھی جبکہ دوسرے واقعہ میں نظام پورہ کے رہائشی عادل نامی ملزم نے آئس کا نشہ نا ملنے پر اپنے دوست عثمان کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا عثمان کو ایک فائر گردن جبکہ دیگر فائر ٹانگوں پر لگے پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دونوں ملزمان تاحال فرار ہیں۔