پیٹرولنگ پولیس چوکیات پرآگاہی ورکشاپس منعقد کرنے کا سلسلہ جاری
پیٹرولنگ پولیس چوکیات پرآگاہی ورکشاپس منعقد کرنے کا سلسلہ جاری
اوکاڑا(عبدالوحید انصاری ) اوکاڑہ دوران سفر ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ڈرائیوران کیلئے پیٹرولنگ پولیس چوکیات پرآگاہی ورکشاپس منعقد کرنے کا سلسلہ جاری۔نمائیندہ پیٹرولنگ پولیس کے مطابق ریجنل آفیسر پیٹرولنگ پولیس فتح احمد کے احکامات کی روشنی میں شاہراہوں پر سنگین ٹریفک حادثات کی ہر ممکن روک تھام اور روڈ یوزرز کیلئے محفوظ سفری سہولیات کی ہر ممکن فراہمی یقینی بناتے ہوئے ضلع بھر کی تمام پیٹرولنگ پولیس پوسٹس پر ہفتہ وار ٹریفک قوانین آگاہی بارےورکشاپس منعقد کرنے کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے۔دوران پیٹرولنگ ٹریفک قوانین کی سیریس وائیلیشن کے مرتکب وائیلیٹرز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان ڈرائیورز کو تربیتی شارٹ کورس کیلئے پابند کیا جاتا ہے ۔دوران کورس سیریس وائلیٹرز کی ریکروٹمنٹ کے سلسلہ میں ٹریفک قوانین کی جانکاری،دوران سفر اٹھائےجانے والے حفاظتی اقدامات،تیز رفتاری،اوورلوڈنگ،اوور پیسنجرنگ سے اجتناب بارے تعلیم و تربیت فراہم کی جاتی ہے۔اس قسم کی پبلک ویلفیئر و سیفٹی سے متعلق فلاحی،صحت افزا مشقوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد روڈ ایکسیڈنٹس کے دوران عوام الناس کی قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات کی روک تھام میں کمی لانے کے ہیں#