علاقائی خبریں
جامپور:شہدا پولیس کے قبروں پر افسران کی فاتحہ خوانی و پھول پاشی
جامپور:شہدا پولیس کے قبروں پر افسران کی فاتحہ خوانی و پھول پاشی
جامپور( رپورٹ اصغر جوگیانی) داجل تھانہ شہید سب انسپکٹر محمد حنیف غوری شہید اور شہید کانسٹیبل قاضی عبید اللہ فہیم کی برسی کے موقع پر ڈی ایس پی سرکل داجل محمد عمران رشید صاحب اور ایس ایچ او تھانہ داجل عزیر شہاب جوٸیہ صاحب نے شہیدوں کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر نچھاور کی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور اس موقع ڈی ایس پی سرکل داجل محمد عمران رشید صاحب اور ایس ایچ او تھانہ داجل عزیر شہاب جوٸیہ نے شہید کے بچوں میں نقدی تحائف تقسیم کیئے اس موقع پر ریڈر ڈی ایس پی حفیظ اللہ خان کھوسہ اور سکیورٹی انچارج تھانہ داجل ملک غزالی آرائیں بھی موجود تھے