جامعہ اسلامیہ طاہر العلوم بچیکی میں شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد
بچیکی (رانا عرفان)جامعہ اسلامیہ طاہر العلوم بچیکی میں ناظم ادارہ حضرت علامہ ضیاء الاسلام قمر کی زیر صدارت شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا شہادت امام عالی مقام کے موضوع پرمعروف عالم دین فاضل بھیرہ شریف حضرت علامہ نوید اقبال صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا اپنے خطاب میں انہوں نے اہل بیت اطہارؑ کی عظمت و مقام پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا اہل بیت وہ ہستیاں ہیں جن کا تعارف خود اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کروایا، اور جن کی محبت کو رسول اکرم ﷺ نے ایمان کا معیار قرار دیا۔ ان کی طہارت و تقدس کی گواہی قرآن دیتا ہے اور ان سے سچی محبت، مومن کے دل کی پہچان ہے۔”کانفرنس میں علاقہ کی معروف علمی، دینی اور سماجی شخصیات شریک ہوئیں، جن میں علامہ زاہد اویسی، علامہ ذیشان، حافظ خادم حسین معینی،حافظ ذاکر رضا وٹو، صاحبزادہ جمیل احمد کوکب، شہباز وٹو اور صمصام الحق وٹو شامل تھے