کرائمز

کامونکی : گولیاں اور چھریاں چلنے سے جواں سالہ لڑکی سمیت دوافراد قتل

کامونکی : گولیاں اور چھریاں چلنے سے جواں سالہ لڑکی سمیت دوافراد قتل

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)مختلف واقعات میں گولیاں اور چھریاں چلنے سے جواں سالہ لڑکی سمیت دوافراد قتل جبکہ کمسن بچوں سمیت بارہ افراد شدید زخمی ہوگئے،بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ ٹبہ محمد نگر میں معمولی رنجش پر کار اور موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے عاشق مان کو قتل جبکہ اسکے بھائی آصف اور بھتیجے حسن رضا کو شدید زخمی کردیا،دوسرے واقع میں نواحی گاؤں اشرف آباد میں معمولی تکرار پر سنگدل بھائی یاسر نے فائرنگ کرکے اپنی بہن کوثرکو قتل کردیا،تیسرے واقع میں محافظ ٹاؤن کارہائشی طاہر انڈر پاس سے گذر رہاتھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا،چوتھے واقع میں سلامت پورہ میں دیرینہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے فائرنگ کرکے عدیل اور افضال جبکہ چھریوں کے وارسے اکمل کو شدید زخمی کردیا،پانچویں واقع میں شریف پورہ میں گھریلو جھگڑے پر ملزم محمود نے فائرنگ کرکے اپنے والد پچاسی سالہ نذیر اور پینتیس سالہ بھائی سجاد کو شدیدزخمی کردیاجبکہ چھٹے واقع میں شریف پورہ کی مسجد سے لوگ عید کی نماز پڑھ کر نکل رہے تھے کہ گیٹ پر کھڑے گارڈ سے اچانک رائفل چل گئی جس کے نتیجہ میں نوسالہ عبداللہ،دس سالہ سمیر،سترہ سالہ علی رضا،منزہ اور ہادیہ شدید زخمی ہوگئے،تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ تھانہ صدر پولیس نے تمام واقعات پر کارروائی شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button