کرائمز

لاہور:سندر جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن گیا،وارداتیں ہی وارداتیں

لاہور /سندر(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سندر کی حدود میں ڈکیتیوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ایک رات میں چوری اور ڈکیتی کی 3 وارداتیں ،پولیس ڈاکووں کے سامنے بے بس نظر آنے لگی شہری بے دریغ لٹنے لگے،سندر کے علاقہ لوہارانولہ کھوہ ملتان روڈ ملک سپر سٹور پر ڈکیتی کی ساتویں بار واردات ،چار نامعلوم مسلح ڈاکووں نے سکیورٹی گارڈ کواسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کرباندھ دیا، نامعلوم مسلحہ ڈاکووں نے سپرسٹور کے تالے توڑ کر لاکھومالیت کا سامان اور3لاکھ روپے نقدی اورسکیورٹی گارڈ کاموبائل اور پسٹل لے کرفرار ہوگئے،دوسری واردات نامعلوم چور نولہ والی جھلار مین بازار سے محمد فاروق کےکریانہ سٹور کے تالے توڑ کر سگریٹ کے ڈنڈے،مالیت 40ہزار اور 50 ہزارنقدی لے اڑے،تیسری واردات میں نامعلوم چور شہری محمد قسیم کی دوکان کے تالے توڑ کر کاونٹر سے 30 ہزار روپے نقدی اور قیمتی سگریٹ کے ڈنڈے لے اڑے ،اطلاع ملتے ہی سندرپولیس جائے واردات پر پہنچ کر کارروائی کرنے لگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button