اوباش نوجوان کی 10سالہ بچی سے زیادتی ، حاملہ ہونے پر ہو شربا انکشافات
اوباش نوجوان کی 10سالہ بچی سے زیادتی ، حاملہ ہونے پر ہو شربا انکشافات
اوکاڑہ/پی ایس راوی (عبدالوحید انصاری )اوکاڑہ اوباش نوجوان کی 10سالہ بچی سے زیادتی۔ملزم مختلف اوقات میں بچی کو ڈرادھمکا کر زیادتی کرتا رہا۔ بچی حاملہ ہونے پر انکشاف ہوا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ راوی کے علاقے پیپل والا جنراکہ کا رہائشی محمد نواز ولد محمد اشرف محنت مزدوری کرتاہے جس کی 10سالہ بیٹی (ک) کو ایک اوباش حفیظ ولد رمضان ڈرا دھمکا کر مختلف اوقات میں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔2/3 یوم قبل بچی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو پتہ چلا کہ بچی 3/4 کی حاملہ ہے گھر والوں نے جب بچی سے پوچھ گچھ کی تو بچی نے انکشاف کیا کہ ملزم حفیظ اسے ڈرا دھمکا کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنات رہا ہے پولیس تھانہ راوی نے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ نمبر 209/24 درج کر لیا ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہےاور مزید کاروائی کی جارہی ہے#