کرائمز

انتظامیہ کی ملی بھگت ، منافع خوروں نے پنجے گاڈ لیے ، نوٹس کی اپیل

انتظامیہ کی ملی بھگت ، منافع خوروں نے پنجے گاڈ لیے ، نوٹس کی اپیل

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)شجاع آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں منافع خوری عروج پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے ائیر کنڈیشن والے کمرے تک محدود حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئی تفصیلات کے مطابق شجاع آباد شہر اور گرونواح کے علاقوں میں منافع خوروں نے پنجے گاڑھ لیے مہنگائی اور غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام کی چیخیں نکل گئی جبکہ پرائیس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے ائیرکنڈیشن والے کمرے تک محدود گزشتہ دنوں میں چینی اور مختلف کریانہ کی دوسری اشیاء کی قیمتیوں میں دو فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود ہر دکاندار نے اپنی مرضی کے ریٹ لگا رکھے ہیں ایسا لگتا ہے کہ دکانداروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا غربت کے ستائے شہریوں کو منافع خور دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں عوام مہنگائی کے اس دور میں ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے سے قاصر ہو کر رہے گئے ہیں تحصیل انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شہر بھر میں دودھ دہی تک کنٹرول ریٹس پر فروخت نہیں کروا سکے باقی اشیاء کے ساتھ ساتھ دودھ دہی کی قیمتیں بھی کنٹرول سے باہر ہو گئی ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کمشنر ڈپٹی کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض جتالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button