ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن ان ایکشن، 08 قمار باز گرفتار کرلیے، مقدمہ درج
لاہور/ شاہدر ٹاون (حامد صدیق انجم)ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 08 قمار باز گرفتار کرلیے، مقدمہ درج۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن پر سب انسپکٹر ندیم اور ٹیم کو شاباش، قمار بازوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ایس پی سٹی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے احکامات پر اور ایس پی سٹی آپریشنز قاضی علی رضا کی ہدایت پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گلی کے باہر بیٹھ کر سر عام سٹے بازی کرنے والے 8 کو ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی 1 لاکھ 60 ہزاروں نقد رقم موبائل اور تاش کے پتے برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر تاش پر جواء کھیلتے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزمان میں امیر حمزہ، حارث، عدنان، علی رضا اور عمیر سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر سب انسپکٹر ندیم اور ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی سٹی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔