کرائمز
دلبہار سنیک یونٹ سیل ،2275لیٹر ناقص آئل برآمد،مقدمہ درج،
ڈسکہ(نعیم مقصود) پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ کی کاروائی ڈسکہ میں ناقص آئل سے تیار ہونے والے دلبہار سنیک یونٹ سیل ،2275لیٹر ناقص آئل برآمد،مقدمہ درج، حافظہ میمونہ منیراسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ غنی پورہ میں دلبہار سنیک یونٹ کو چیک کیا جہاں ہر صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے اور سنیک فرائی کرنے کیلئے آئل بھی ناقص پایا گیا دلبہار سنیک یونٹ کے مالک ندیم حسین کو کام کرنے سے روک دیا گیا اور آئل کے سیمپل فوڈ لیب لاہور بھجوائے 15ڈرم آئل ایک ڈرم میں 185لیٹر آئل کل ٹوٹل2275لیٹر آئل اور 40خالی ڈرم آئل قبضہ میں لے کر یونٹ کے مالک ندیم حسین کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تحت مقدمہ درج کر ادیا ۔