کوٹ ادو چہارم کلاس کی طالبہ جنسی درندے کا شکار ،مقدمہ درج
کوٹ ادو چہارم کلاس کی طالبہ جنسی درندے کا شکار ،مقدمہ درج
کوٹ ادو(مرید باجوہ ) 9 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی ،پنجاب حکومت کی ہزار ہا قانون سازی کے باوجود معصوم طالبہ سے زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے،تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود میں ایک اور معصوم 9 سالہ چہارم کلاس کی طالبہ کو جنسی درندے نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،نھنی عائشہ سکول سے گھر واپس آ رہی تھی کے گھات میں بیٹھے جنسی درندے نے زبردستی پکڑ کر زیادتی کر ڈالی،پولیس نے زنا بالجبر کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، تفتیش جینڈر کرائم انچارج سعیدہ خالق کو منتقل،لیڈی سب انسپکٹر نے فوری مقدمہ درج کر کے سفاک ملزم کو 12 گھنٹے میں گرفتار کر کے پاپند سلاسل کر دیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کی ہدایت ہیں ایسے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے، سب انسپکٹر سعیدہ خالق