کرائمز

ڈاکس پولیس کی ملی بھگت ،گٹکا مافیا ڈان اکبر سر عام دھندہ کرنے لگا

ڈاکس پولیس کی ملی بھگت ،گٹکا مافیا ڈان اکبر سر عام دھندہ کرنے لگا

کراچی (کامران اعوان/ مرید باجوہ ) ڈسٹرکٹ کیماڑی،تھانیدار ڈاکس گٹکا ماوا ڈان اکبر پر مہربان، مچھر کالونی اور فشری کا سارا علاقہ پیٹی بند بھاٸی کو ٹھیکے پر دے دیا گیا،ایس ایچ او کو بھی پرسنٹیج کے معاملات طے،پولیس اہلکار اکبر منہ اور گلے کا کینسر بننے والے گٹکا ماوے کے دھندے سے لاکھوں روپے روز کے بٹورنے لگا،ذراٸع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی منشیات اور گٹکا ماوا مافیاز کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایات کے باوجود ڈاکس تھانے میں تعینات اہلکار اکبر ایس ایچ او ڈاکس کی آشیرباد سے مضرصحت گٹکا ماوے کے دھندے میں سرگرم ہے،ذراٸع کا بتانا ہے مقامی اخبار میں اہلکار اکبر کی خلاف خبروں کی اشاعت کے بعد SHO ڈاکس نے اہلکار اکبر کو دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ اب مجھے بھی تمھارے دھندے سے پرسنٹیج چاہیے فری میں بدنامی اپنے سر نہیں لے سکتا جس پر پی سی اکبر نےحامی بھر لی،ذراٸع کا بتانا ہے کہ اہلکار اکبر نے SHO ڈاکس کو حصہ دینے کا طے کرنے کے بعد گٹکا ماوے کا ریٹ بڑھا دیا ہے اب 100 روہے والا ماوا 130 اور 150 والا ماوا 180 روپے کا فروخت کررہا ہے،ذراٸع کا بتانا ہے کہ تھانیدار ڈاکس کی سپورٹ ملنے کے بعد اہلکار اکبر نے مچھر کالونی اور فشری کے پورے ایریا میں چوکلیٹ ٹافی کی طرح گٹکا ماوے کی فروخت شروع کردی ہے،حیرت انگیز طور پر اہلکار اکبر کے خلاف خبروں کی اشاعت کے باوجود فرض شناس زمہ دار افسر ایس ایس پی کیماڑی کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا IG سندھ اور کراچی پولیس چیف بھی اہلکار اکبر کے خلاف ایکشن لے پاتے ہیں یا وہ بھی مصلحت سے کام لیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button