ٹھٹھہ:4 گٹکا مٹیریل سپلائر، 2 منشیات فروش سمیت 6 ملزمان گرفتار، مقدمات درج
ٹھٹھہ:4 گٹکا مٹیریل سپلائر، 2 منشیات فروش سمیت 6 ملزمان گرفتار، مقدمات درج
ٹھٹہ (مرید باجوہ )ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،4 گٹکا مٹیریل سپلائر، 2 منشیات فروش سمیت 6 ملزمان گرفتار، مقدمات درج،146 کلو گٹکا مٹیریل، 216 ساشے تمباکو پتی، 1910 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 الیکٹرانک کانٹا، 1 کلٹس کار اور 90 لیٹر، 60 بیگز دیسی شراب برآمد،ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (ٹھٹہ، ساکرو، جھمپیر، گھارو اور سی آئی اے پولیس) نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 4 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان بچو خاصخیلی، محمد حسن بروھی، محمد اسلم پالاری، شھزاد علی گجر اور 2 منشیات فروش ملزمان گل حسن عرف گل ماچھی، سلطان ملاح کو گرفتار کرلیا.، گرفتار گٹکا مٹیریل ملزمان کے قبضے سے 146 کلو گٹکا مٹیریل، 216 ساشے تمباکو پتی، 1910 پیکٹ گٹکا ماوا، 1 الیکٹرانک کانٹا، 1 کلٹس کار اور منشیات فروش ملزمان کے قبضے سے 90 لیٹر، 60 بیگز دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں، . ترجمان ٹھٹہ پولیس