علاقائی خبریں
پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں
لاہور (آئی این پی)پنجاب یونیورسٹی نے عمار امین ولد محمد امین کواسلامک سٹڈیز،سید بابر علی ولد نور محمد سید کوپبلک ہیلتھ،سجاد حسین ولد خضر حیات کو کیمسٹری،جاوید آصف ولد عباس آصف کو انٹرنیشنل ریلیشنز،انیلہ دخترمحمد اشرف کو ریاضی،آصف عبد الرحمن ولد عبد الرحمن کو ریاضی،منیر احمد شاہد ولد رحمت علی کوپولیمر ٹیکنالوجی ،انعم طارق دخترمحمد جاوید طارق کواینوائرمینٹل سائنسز،وانگ لِن دختر وانگ ارین کو تاریخ اور طیبہ طارق دخترمحمد طارق کو اینوائرمینٹل سائنسزکے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی منظوری کے بعد ڈگریاں جاری کردیں۔