تھانہ فتح شاہ سے ایک فرلانگ پر یکے بعد ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں
وہاڑی / فتح شاہ (شبیر احمد )تھانہ فتح شاہ سے ایک فرلانگ پر یکے بعد ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شادی پر جاتے ہوئے سنیارہ فیملی کو لوٹ لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بوریوالا کے رہائشی سعید احمد ولد ظہور احمد سنیارہ بھٹی جو کہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی پر کار نمبری AKV379الٹو پر جا رہے تھے کہ تھانہ فتح شاہ سے ایک فرلانگ مین روڈ پر 125موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر دن دہاڑے300000لاکھ مالیت کے تقریباً 11تولہ طلائی زیورات 70ہزار نقدی 2عدد قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے یکے بعد دوسری ڈکیتی کی واردات چک نمبر 329ای بی کا رہائشی ضیاء فاروق ولد رانا رحمت علی اڈا چھیواں میل کی طرف جارہا تھا کہ بسرا برکس کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر گن پوائنٹ پر تقریباً 19ہزار روپے نقدی اور ایک عدد قیمتی موبائل چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھانہ فتح شاہ کی حدود میں آئے روز ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ گئی ہے لیکن پولیس وارداتوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے
اہل علاقہ نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ۔ار پی او ملتان ڈی پی او وہاڑی منصور امان سے روزانہ کی بنیاد پر وارداتوں کی روک تھام اور تھانہ فتح شاہ پولیس کی ناقص کارکردگی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔