کرائمز

راولپنڈی فلیٹ میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے لڑکی قتل

راولپنڈی فلیٹ میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے لڑکی قتل

راولپنڈی (ندیم نواب مغل) تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں فائرنگ کرکے لڑکی کوقتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے فلیٹ میں پارٹی کے دوران مقتولہ حنا خان کو وقار نامی شخص نے فائرنگ کا نشانہ بنایا،جس سے وہ دم توڑ گئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ فلیٹ ثاقب نامی شخص کی ملکیت تھا، وقار نے اپنے دوست سے عارضی طور پر فلیٹ لیا تھا۔ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button