کرائمز

سجاول :رات گئے بٹھورو پولیس کا کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ ، ملزم گرفتار

سجاول(مرید باجوہ سے ) پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،رات گئے بٹھورو پولیس کا کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ ،جرائم کی کوشش ناکام بنا دی، ایک ہارڈ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ ایمونیشن برآمد،۔ دیگر دو ملزمان فرارتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سجاول ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ صاحب کی ہدایات کی روشنی میں،ضلع سجاول پولیس عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آن روڈ ہےایس ایچ او بٹھورو میر محمد گاڈھی کو مخفی اطلاع ملی کہ تین ملزمان جاڑا واھ اور ستا واھ،بخاری درگاھ کے قریب لنک روڈ پر رکاوٹیں رکھ کے جرائم کے ارادے سے موجود ہیں،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بٹھورو انچارج جاتی چوک اور پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ،دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر دو ملزمان رات کے اندھیرے کے سبب فرار ہوگئےجانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ گرفتار زخمی ملزم ضلع سجاول کا عادی مجرم صدیق گجڑیو ملاح کے طور پہ شناخت ہوئی،جائے وقوعہ سے ایک ٹی ٹی 30 بور پسٹل،ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل، 12عدد کلاشنکوف کے خالی خول اور 6 عدد پسٹل کے خالی خول برآمد گرفتار ملزم صدیق گجڑیو ملاح ضلع سجاول کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈکیتی، بائیک سنیچنگ، چوری اور غیر قانونی اسلحہ و دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث رھا ہے،جس کے خلاف ضلع بھر میں متعدد مقدمات درج ہیں۔گرفتار زخمی ملزم کو میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لیے بٹھورو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزم صدیق گجڑیو ملاح کا کرمنل ریکارڈ👇

1-FiR#126/2019
u/s 398,402,34.PPC.PS chohar jamali

2-FiR#128/2019
u/s23iA.Arms Act.PS Chohar jamali.

3-FiR#23/2012
u/s 457,380,511,34.PPC.PS Ladioun

گرفتار اور مفرور ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں.ایس ایس پی سجاول ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ صاحب نے ایس ایچ او بٹھورو اور اس کی ٹیم کو جرائم کی کوشش ناکام بنانے اور ہارڈ کرمنل کو گرفتار کرنے پر شاباشی دی اور تعریفی اسناد CCIII سرٹیفکیٹ دینے کا حکم صادر فرمایا ہے

✍️ترجمان ضلع سجاول پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button