ٹھیکیدار، بلدیہ ملازمین گٹھ جوڑ کوثر پارک کی تعمیر میں کرپشن
گڑھا موڑ(محمد رشید بھٹی) ٹھیکیدار، بلدیہ ملازمین گٹھ جوڑ کوثر پارک کی تعمیر میں کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بے نقاب۔شہری نے ثبوتوں کے ساتھ محتسب پنجاب کو ریکارڈ قبضہ میں لیکر انکوائری اور کاروائی کیلئے درخواست دیدی
تفصیلات کے مطابق 11-9 خانیوال مین روڈ پر واقع کوثر پارک کی تعمیر نو کا ٹھیکہ یاسر اقبال ٹھیکیدار کو دیا گیا جس نے سب سے پہلے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی درخت لگاؤ پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تناور درخت کاٹ دیے اور بلدیہ آفیسران سے ملی بھگت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے چاروں اطراف سے پارک کو دو سے اڑھائی فٹ چھوٹا کردیا جو کہ قانونا غلط ہے پارک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا پرانا ملبہ اینٹیں ،گرل،گیٹ وغیرہ کا بھی کچھ پتا نہیں
کاٹے گئے درخت بھی خرد برد کرلئے گئے درخواست دہندہ شہری کا کہنا ہے کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ثبوت موجود ہیں