کرائمز

ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کا تھانہ سٹی مریدکے میں کھلی کچہری کا اہتمام

مریدکے(آئی این پی/ خواجہ عمران حمید )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عام آدمی کو دروازے پر انصاف فراہم کرنے کے لیے ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے ڈی ایس پی سرکل مریدکے غلام مرتضیٰ ڈوگر کے ہمراہ تھانہ سٹی مریدکے میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا جس میں درجنوں سائلین کی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے موقع ہی احکامات جاری کئے گئے۔کھلی کچہری کے دوران تین سائلین نے مقدمات کی ناقص تفتیش کی شکایت کی جس پر ڈی پی او نے فوری انکوائری کا حکم دیا۔پولیس کے ضلعی سربراہ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ جان بوجھ کو غلط تفتیش کرنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے میں ملوث محکمہ پولیس ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button