مشکوک افراد کی گرفتاری کے لئے رات گئے کومبنگ آپریشن 10 گرفتار
کراچی / ایسٹ (مرید باجوہ ) ڈاکٹر فرخ رضا صاحب SSP ایسٹ و میڈم علینہ راجپر SP جمشید ڈویژن و SDPO فیروزہ آباد ضلع ایسٹ کی سربراہی میں تھانہ بریگیڈ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد اور مشکوک افراد کی گرفتاری کے لئے رات گئے کومبنگ آپریشن کیا گیا جس کی سربراہی SHO صاحب بریگیڈ کر رہے تھے جمشید ڈویژن کے ساتھ موبائل انٹیلیجنس اسٹاف لیڈیز اسٹاپ دیگر اسٹاف نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے "10” افراد کو گرفتار کیا جن سےتلاش ڈیوائس کے ذریعے تفش جاری ہے۔
اس موقع پر میڈم ایس پی علینہ راجپر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جمشید ڈیویژن میں کسی بھی جرم میں ملوث افراد سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائیگا تاہم عوام الناس کو بھی چاہیے کہ وہ اس ضمن میں اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے اپنے ارد گرد اور علاقوں میں خصوصی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا آرگنائزڈ کرائم کی اطلاع نزدیکی پولیس اسٹیشن یا براہ راست انکو دیں میں یقین دلاتی ہوں کہ ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا اور کسی قسم کی کوئ رعاعیت نہیں دی جائیگی۔