رکن پورہ پولیس کا سرچ آپریشن ، خرم مہیسر نے نگرانی کی
رکن پور (مرید باجوہ ) تھانہ رکن پور پولیس کا سرچ آپریشن‘ اہل علاقہ کے شناختی کوائف اور گاڑیوں کے کاغذات چیک کیے۔ تفصیل کے مطابق اے ایس پی صدر سرکل خرم مہیسر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رکن پور رانا محمد عارف اور ٹیم کی جانب سے تھانہ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیاگیا۔اس موقع پر سرچ آپریشن میں شامل اہلکاروں نے مختلف آبادیوں کے رہائشی افراد کے شناختی کوائف چیک کیے اور راستے میں ملنے والے افراد اور ان کی گاڑیوں کے کاغذات بھی چیک کیے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اگر کوئی مشکوک شخص مشکوک سرگرمیوں‘ جرائم میں ملوث ان کی نظر سے گزرے تو وہ اس کی اطلاع مقامی پولیس کو دے تاکہ اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کو محفوظ بناتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے