کرائمز

چھالیہ اسمگلرز کے خلاف کاروائی، 02 ملزمان گرفتار

کراچی ویسٹ (شیخ محمد احتشام/ مرید باجوہ ) ویسٹ، تھانہ منگھوپیر کے چوکی انچارج ہمدرد کی چھالیہ اسمگلرز کے خلاف کاروائی، 02 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ ،ملزمان نہایت ہوشیاری سے ہائی روف کے فرش میں چھپا کر چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔،پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے 02 اسمگلرز ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کی ہائی روف کے فرش کے اندر چھپائی گئے 10 عدد بورے (90 کلو) چھالیہ برآمد کرلی گئی،ابتدائی معلومات کے مطابق برآمدہ چھالیہ گٹکا ماوا تیار کرنے والے ملزمان کو فراہم کی جانی تھی،اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ہائی روف نمبری CT-4627 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں سعود اقبال ولد محمد اقبال اور صدام ولد رسول بخش شامل ہیں، ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button