کرائمز
ٹھٹہ پولیس کی کارروائیاں 1 چوری شدہ موٹر سائیکل اور 2 روپوش ملزمان گرفتار
ٹھٹہ(مرید باجوہ ) پولیس کی کارروائیاں 1 چوری شدہ موٹر سائیکل اور 2 روپوش ملزمان گرفتار،ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی، روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ نے ٹھٹہ شہر میں کارروائیاں کرکے تھانہ ٹھٹہ پر قتل و دہشتگردی کے مقدمے میں مطلوب روپوش ملزم رسولی ولد خمیسو ناتیار اور بئینک دفالٹر کے مقدمے میں مطلوب روپوش ملزم شعیب ولد عبد الخالق میمن کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب انچارج 15 مددگار بیس ٹھٹہ نے کچھ روز قبل دربار ہوٹل کے سامنے سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالک گل محمد ملاح کے حوالے کردی۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس