خیر محمدنون پنڈی بھٹیاں میں میڈیکل دستک کیمپ کا انعقاد
پنڈی بھٹیاں(تحصیل رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا پروگرام صحت آپ کی دہلیز پر کے سلسلہ میں مریضوں کو مفت ادویات اور فری چیک اپ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی خصوصی ہدایت پر چیف منسٹر کلینک کا پروگرام صحت آپ کی دہلیز پر کے سلسلہ میں آج ٹھیکیدار رانا عابد علی کی رہائش گاہ محلہ خیر محمدنون پنڈی بھٹیاں میں میڈیکل دستک کیمپ لگایا گیا جہاں پر مریضوں کا فری چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئی اس موقع پر رانا عابدعلی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا یہ پروگرام صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر احسن اقدام ہے جس سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت چیک اپ اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے نہ صرف بیماریوں میں واضح کمی ہوگی بلکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں واضح رہنمائی ملے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جہاں شہریوں کے لیے سہولیات فراہم کی ہیں وہاں پراس پروگرام سے مختلف امراض کے علاج معالجہ میں بھی مدد ملے گی۔جس سے صحت مند معاشرہ تشکیل پایا جاۓگا