نا معلوم نوسر باز متحرک دوکان فریج مکینکل کو 95000 کا چونا
سیالکوٹ/ تھانہ ستراہ ( رانا آصف رشید) سیالکوٹ/ تھانہ ستراہ کے علاقے وڈالہ سندھواں میں نا معلوم نوسر باز متحرک دوکان فریج مکینکل کو 95000 ہزار موبائل کا بڑی ہوشیاری سے چونا لگا گئے ۔ایک فریج دیکھاتا رہا ابدر بیٹھا دوسرا شخص دراز سے پیسے اور موبائل لے کر رفو چکر ۔ تفصیلات کےمطابق موضع وڈالہ سندھواں میں نوسر باز گروپ متحرک وڈالہ سندھواں کے رہائشی قیصر محمود نے پولیس کو بیان میں بتایا وڈالہ سندھواں میں فریج مکینکل ریپئرنگ کی دوکان پر میری دوکان کے اندر دو شخص آے اور مجھے کہا ہماری فرئج خراب ہے تھیک کروانی ہے میری دوکان کے باہر فرئج پڑی ہوئی تھی ایک اندر ہی بیٹھا رہا اور ایک مجھے باہر لے آیا اور میری فرئج سے مجھے بتاتا رہا فریج یہاں سے خراب ہے جو شخص اندر بیٹھا تھا میرے دراز سے 95000 ہزار روپے اور ایک عدد موبائل فون لے کر رفو چکر ہو گئے تھانہ ستراہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا