شجاع آباد ، ڈی ایس پی کا احاطہ فلیتھ ڈپو بن گیا، پھڑئیے قابض
شجاع آباد (اظہر تاج قریشی ) شجاع آباد سبزی فروٹ منڈی کے آڑھتیان نے لودھراں روڈ پر مٹی ڈلوا کر بڑے بڑے تھڑے بنوا دیئے لودھراں روڈ کی سڑک گلی کا منظر پیش کرنے لگی سبزی منڈی کے ساتھ سابق ڈی ایس پی دفتر ٹوٹ پھوٹ کا شکار دروازے غائب ڈی ایس پی کا احاطہ فلیتھ ڈپو بن گیا ڈی ایس پی دفتر کے فرنٹ اور دیواروں کے ساتھ پھڑیے قابض ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر دفتر مارکیٹ پرچی وصول کرنے لگے متعلقہ افسران سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکول کالج کے اساتذہ بچوں شہریوں راہیگروں نے شجاع آباد انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبزی فروٹ منڈی کے دونوں اطراف کے روڈ لودھراں روڈ، ملتان روڈ بلاک رہنا معمول بن گیا ہے المیہ یہ ہے خوف خدا بھولے ہوئے آڑھتیان نے لودھراں روڈ پر مٹی ڈلوا کر بڑے بڑے تھڑے بنوا کر مال لگا کر فروخت کرنے لگے لودھراں روڈ کی سڑک صبح سے دوپہر دو بجے تک تنگ گلی کا منظر پیش کرتی ہے سکول کالج پہنچنے میں دیر ہونا معمول بن چکا ہے اس بابت متعدد بار پرنٹ میڈیا کے توسط سے خبروں کی اشاعت اور شکایات بھی کیں لیکن تاحال موثر اقدامات نہ کیے جا سکے شہریوں کا مزید کہنا تھا ملتان روڈ پر پھڑیوں نے منڈی کے دونوں دروازے غائب کر کے بڑے بڑے پھڑ لگا لیئے ہیں اور جس کی پرچی روزانہ کی بنیاد پر دفتر مارکیٹ وصول کرتا ہے سبزی منڈی کے ساتھ سابق ڈی ایس پی کا دفتر بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ڈی ایس پی دفتر سبزی فروٹ کے آڑھتیان اور پھڑیوں کی وجہ سے فلیتھ ڈپو میں تبدیل ہو چکا ہے ڈی ایس پی دفتر کی دیوار کے ساتھ بیٹھے پھڑیے دفتر مارکیٹ کو پرچی بھی دیتے ہیں عوامی سماجی حلقوں شہریوں نے کمشنر ڈپٹی کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض جتالہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک عامر روؤف سے مطالبہ کیا ہے ہنگامی بنیادوں پر آڑھتیان کے مٹی کے بنے بڑے بڑے تھڑے مسمار کیے جائیں مین سڑک اور ڈی ایس پی دفتر کے سامنے سے بڑے بڑے تربوز سبزی کے بنے پھڑ ختم کیئے جائیں تاکہ روڈ کشادہ ہو سکے