کرائمز
جسٹس ہائی کورٹ کے نام پر دس لاکھ کا فراڈ ، مدعی اور ملزم ڈی ایس پی آفس طلب
خانیوال( امتیاز ملک سے)میاں چنوں جسٹس ہائی کورٹ کے نام پر دس لاکھ روپے فراڈ والا معاملہ مدعی حاجی فیاض اور فراڈ کرنے والا شخص شعیب ہراج ڈی ایس پی صدر خانیوال کے آفس طلب تفصیل کے مطابق بستی مانک ہراج تلمبہ کا رہائشی شعیب ہراج اور اس کے والد اللّٰہ بخش ہراج نے کچا کھوہ کے رہائشی حاجی فیاض سے جسٹس ہائی کورٹ ملتان کے نام پر دس لاکھ روپے کا فراڈ کیا تھا جس کی درخواست حاجی فیاض نے آئی جی پنجاب کو دی تھی جس پر آئ جی پنجاب نے ڈی ایس پی صدر خانیوال کو انکوائری آفیسر مقرر کیا جس کی انکوائری کے سلسلے میں ڈی ایس پی صدر خانیوال ثاقب ناصر سیال نے گزشتہ روز دونوں فریقوں کو اپنے آفس واقع تھانہ صدر خانیوال میں طلب کیا اور دنوں فریقوں کا مؤقف سنے کے بعد دونوں فریقوں کو 23 اپریل کو دوبارا طلب کرلیا