کرائمز

میاں چنوں : چور نجی سکول سے نقدی اور قیمتی ساز و سامان لے اڑے

میاں چنوں ( مرزا قمر شہزاد ) تھانہ سٹی کی حدود میں چوری کی وارداتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔ چور نجی سکول سے نقدی اور قیمتی ساز و سامان لے اڑے ، شہریوں نے امن و امان کی ناقص صورتحال پر ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میاں چنوں کی حدود میں چوروں نے درسگاہ کو بھی نہ چھوڑا ۔ چور اسکول سے ہزاروں کی نقدی ، الیکٹرونکس کا سامان، بیٹریاں اور قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی میڈیا کو موصول ہوئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوروں نے کس طرح آسانی سے واردات کر ڈالی۔ شہر میں امن و امان کی ناقص صورتحال پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال ، آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button