اوکاڑہ :11سالہ بچے سے بدفعلی ،والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ، ملزم گرفتار
اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری )اوکاڑہ 11سالہ لڑکے سے مبینہ بد فعلی کا واقعہ۔ لڑکا ہیئر ڈریسر کے پاس بالوں کی کٹنگ کروانے گیا تھا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق صابری کالونی کے رہائشی یاسر غلام رسول کے 3 بیٹے۔11سالہ اویس9 سالہ طیب۔اور6سالہ محمد سمیع ۔ صابری کالونی میں عبدالرحمان عرف کاکو کے سیلون پر بالوں کی کٹنگ کرانے گئے۔عبدالرحمان عرف کاکو نے طیب اور سمیع کی کٹنگ کر کے انہیں گھر بھیج دیا اور اویس کو بالوں کی کٹنگ کرنے بہانے کو روک لیا – اور اسے زبردستی مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا بچے کا شور سنکر کافی لوگ اکٹھے ہو گئے تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس تھانہ اے ڈویثرن نےبچے کے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 909/24ہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفشیش شروع کر دی ہے#