شجاع آباد بیمار مرغیوں کا مکروہ دھندہ بے نقاب، کریک ڈاون
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد بیمار مرغیوں کا مکروہ دھندہ بے نقاب، فوڈ اتھارٹی اور لائیو اسٹاک کا علی الصبح بڑا کریک ڈاؤن شجاع آباد میں بیمار اور کم وزن مرغیوں کی فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو اسٹاک نے علی الصبح مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں مضر صحت مرغیاں تلف کر دیں جبکہ دوکاندار پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیاتفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ویٹنری اسپیشلسٹ ڈاکٹر عمر قیصر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد طارق بودلہ کی نگرانی میں مقامی چکن شاپ پر چھاپہ مارا، جہاں انسپکشن کے دوران بیمار اور کم وزن مرغیاں برآمد ہوئیں، جو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دی گئیں ڈاکٹر محمد طارق بودلہ نے اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی کہ پہلے سے ذبح شدہ گوشت ہرگز نہ خریدیں اور مرغی اپنی موجودگی میں ذبح کروائیں تاکہ بیمار مرغیوں کی فروخت میں کمی واقع ہو سکے اور صحت دشمن عناصر کی حوصلہ سکنی کی جا سکے